
(24 نیوز )اولمپین منظور الحسن کو پرو ہاکی لیگ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا منیجر بنانے پر غور شروع کر دیا گیا ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید عہدے پر برقرار رہیں گے جبکہ دیگر کوچز کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
پی ایچ ایف کی مینجمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے منیجر اور کوچز کے لیے اولمپین اور کوچز سے رابطے کیے ہیں، ذرائع کے مطابق اولمپین منظور الحسن کو قومی ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا امکان ہے، مینجمنٹ کمیٹی نے منظور الحسن سے ان کی دستیابی معلوم کی ہے۔
اس عہدے کے لیے اولمپین حنیف خان اور اولمپین شہناز شیخ کے نام بھی زیر غور ہیں، خواجہ جنید ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، کوچ کے لیے اولمپیئن گول کیپر سلمان اکبر اور عدنان ذاکر کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، دونوں کئی سالوں سے یورپ میں کوچنگ میں مصروف ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو اگلے مہینوں میں پرو لیگ اور ورلڈ کپ یورپ میں ہی کھیلنے ہیں، قومی ٹیم پرو لیگ کھیلنے جون میں بیلجیم اور انگلینڈ جائے گی جہاں سپین اور بیلجیم کے ساتھ 2، 2 میچز ہوں گے جبکہ انگلینڈ کے دورے پر میزبان انگلینڈ اور بھارت سے 2، 2 میچز کھیلے گی، اگست میں ورلڈ کپ نیدر لینڈ اور بیلجیم میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق












Leave a Reply