ملتان سلطانز کا ہیرو اِن میکِنک اسماعیل وٹو کون ہے؟ کہاں سے آیا؟ کیا چاہتا ہے؟



(24نیوز)  ملتان سلطان کے باؤلر اسماعیل وٹو نے اپنے بڑے عزائم پہلے میچ سے پہلے ہی عیاں کر دیئے۔

اسماعیل وٹو پی ایس ایل کو  گرین شرٹس  الیون میں پہنچنے کی سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔ 

ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بائولر اسماعیل وٹو  نے آج  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، سینئرز کو کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کوشش کرتا  ہوں کہ ان سے سیکھوں۔

ساہی وال سے  تعلق رکھنے والے اسماعیل وٹو کے آئیڈیل کرکٹر کوئی پاکستانی نہیں ہیں۔ انہوں نے صاف بتا دیا کہ جمی اینڈرسن کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں۔

وٹو نے بتایا کہ میں نے  ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھا پرفارم کیا ہے۔ پی ایس ایل الیون میں جب بھی موقع ملے گا بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ نے میرے لیے بہت فائیٹ کی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ ان کی توقعات پر پورا اتروں۔

ملتان سلطانز کا “ہیرو اِن میکِنک” اسماعیل وٹو کون ہے؟ کہاں سے آیا؟ کیا چاہتا ہے؟

 اسماعیل وٹو کا تعلق چک نمبر 616 گ ب گھلے، تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد سے ہے۔  بچپن سے ہی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ گاؤں کی کچی گلیوں سے شروع کیا، کھیتوں میں “رڑے” پر کھیلے اور فاسٹ باؤلنگ  کے جنون میں مبتلا ہوئے۔

 کچی گلیوں اور سخت مٹی کے اور میدانوں سے شروع ہونے والا یہ سفر آہستہ آہستہ  گراسی گراؤنڈز   تک پہنچ گیا۔

د اسماعیل وٹو  باصلاحیت اور محنتی کھلاڑی رہے ہیں۔ وہ بڑے بڑے پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا چیلنج رکھتے تھے اور مسلسل محنت اور  بہترین کارکردگی کی بدولت شاندار کامیابیاں بھی حاصل کرتے رہے۔
انہوں نے بہتر کرکٹ سیکھنے کے لئے ساہیوال میں راجہ ارشد حیات فرسٹ کلاس کرکٹر آف انگلینڈ   کی اکیڈمی کو جوائن کیا۔
راجہ کرکٹ اکیڈمی سے  ہی ان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں آگے بڑھنے کا راستہ بنا۔
پاکستان انڈر 19  ٹیم کی طرف سے سری لنکا اور بنگلہ دیش میں اپنی فاسٹ باؤلنگ کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز: دخترِ وطن ثروت فاطمہ نے عالمی فورم پرملک کا نام روشن کردیا
پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل جونئیر سپر لیگ میں بہترین باؤلنگ سے اپنی ٹیم گوادر شارک کو فائنل میں لے گئے۔  سیمی فائنل میں 4وکٹیں حاصل کیں۔ 

 اسماعیل وٹو گوادر شارک کے نائب کپتان تھے۔

وٹو ملتان ریجن اور قائد اعظم ٹرافی بھی کھیل چکے ہیں۔

ساہیوال کے فاسٹ باؤلر نے صاف صاف بتا دیا کہ پرفارم کروں  گا اور گرین شرٹس الیون میں جاؤں گا۔

اسماعیل وٹو نے بتایا کہ بہترین پرفارم کرنا اور پاکستان قومی ٹیم کے لئے کھیلنا میرا ٹارگٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ نے امریکی کابینہ کے خاص اجلاس میں پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز کا ذکر کیوں کیا؟ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *