(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر عماد وسیم کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ نے سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے الزامات کا جواب دیدیا۔
عماد وسیم کی پہلی بیوی ثانیہ اشفاق نے الزام عائد کیا تھا کہ جب وہ اپنے تیسرے بچے کی توقع کر رہی تھیں تو اسی دوران عماد وسیم کا نائلہ راجہ کے ساتھ تعلق قائم ہوا، بعد ازاں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی، ثانیہ اشفاق کا دعویٰ ہے کہ عماد وسیم نے اب تک اپنے نومولود بیٹے سے ملاقات نہیں کی ۔
ثانیہ اشفاق نے مزید سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھاکہ ماضی میں عماد وسیم نے ان کے ایک بچے کا اسقاط حمل بھی کروایا اور بعد ازاں دوبارہ حاملہ ہونے کے دوران ان سے بے وفائی کی۔

اب عماد وسیم کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ثانیہ اشفاق کے بچوں کو ان سے جدا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں،بچوں کا معاملہ صرف ان کے والد اور بچوں کے درمیان ہے، انہوں نے ثانیہ اشفاق کو بھی مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف بیانات دینے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں۔

دوسری طرف ثانیہ اشفاق نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے نائلہ راجہ کو گھر توڑنے والی قرار دیا اور کہا کہ اگر نائلہ ان کی زندگی میں مداخلت نہ کرتیں تو وہ اپنی زندگی پر سکون طریقے سے گزار رہی ہوتیں،وہ کسی کو مشورہ دینے سے پہلے اپنے کردار پر نظر ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نےفنکاروں کیلئےباقاعدہ تنخواہوں اور رائلٹی کا مطالبہ کر دیا
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہی ہے۔












Leave a Reply