سپورٹس بورڈ پنجاب کاگریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم بنانے کا فیصلہ 



(رانا آزر )سپورٹس بورڈ پنجاب نے گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ ٹیم پہلی بار پی سی بی کے کسی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی، ایس بی پی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا سلسلہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔

لاہور میں ٹرائلز گیارہ اور بارہ اپریل کو لیے جائیں گے، ٹرائلز آٹھ اور نو مئی کو ہونا تھے لیکن بارش کے باعث تاریخیں تبدیل کی گئی ہیں، ٹرائلز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں قائم کرکٹ اکیڈمی میں لیے جائیں گے ۔

موجودہ ریجنل انڈر19،پاکستان شاہینز،ڈومیسٹک فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹر اہل ہوں گے ، سلیکشن کمیٹی میں ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ، ہیڈ کوچ سپورٹس بورڈ کرکٹ اکیڈمی محمد عثمان علی شامل ہیں، پی سی بی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ مئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے سعودیہ پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *