
( ویب ڈیسک )ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کے بابر اعظم نے سب سے زیادہ سنچری شراکتوں میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی سنچری کا طویل انتظار ختم کر دیا بلکہ بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ایک اہم عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
بابراعظم نے محض 52 گیندوں پر ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی، جو پی ایس ایل کی تاریخ میں ان کی تیز ترین سنچری ہے۔ یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی مجموعی طور پر 12 ویں سنچری ہے، جس کے بعد وہ عالمی فہرست میں کرس گیل کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میسی نہ رونالڈو دنیا کا امیر ترین فٹبالر کون؟ جانیے
بابراعظم نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور حیران کن طور پر پوری اننگز میں صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی۔اس میچ کے دوران بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ (47) سنچری شراکتوں کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابراعظم کی کپتانی میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 255 رنز بنائے، جو پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز زلمی کے بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور کوئی بھی بولر رنز کی رفتار روکنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں کامران اکمل، رائیلی روسو اور عثمان خان کے برابر آ گئے ہیں۔؎












Leave a Reply