پی ایس ایل الیون، وکٹ بدل گئی، حیدر آباد کنگز مین کی قسمت نہیں بدلی، زلمی کے مقابل 146 پر اننگز تمام


(ویب ڈیسک) وکٹ بدل گئی لیکن حیدر آباد کنگز مین کی قسمت نہیں بدلی۔ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ گیارہ کے پندرھویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین  پشاور زلمی سے پٹ رہی ہے۔  حیدر آباد نے پہلے کھیل کر ساڑھے 18 اوورز میں  146 رنز بنائے۔ اب  پشاور زلمی نے  10 اوورز میں  وکٹوں کے نقصان کے ساتھ  78رنز بنا لئے ہیں۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ

محمد حارث نے اچھا آگاز کیا لیکن 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کیپٹن بابر اعظم نے بھی اوپننگ کی اور کوسل مینڈس کے ساتھ مل کر تیزی سے پاور پلے میں مجموعہ کو بڑھایا۔ 

کوسل مینڈس24 گیندوں سے  27 رنز بنا کر صائم ایوب کی بال پر کیچ  آؤٹ ہوئے۔ 

بابر اعظم نے دس اوورز کے اختتام تک  29 رنز بنائے ہیں اور مشیل بریس ویل نے 11 رنز بنائے ہیں۔ 

میچ کا ٹاس بابر نے جیتا

پی ایس ایل 11  کے کراچی میں ہو رہے پہلے اور سیزن کے 15 ویں میچ میں  ٹاس پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے جیتا۔ بابار اعظم نے حیدر آباد کو بیٹنگ آفر کی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔

حیر آباد کنگز مین کی بیٹنگ

حیدر آباد کنگز مین کے بیٹرز ابتدا ہی س باؤنڈریز کھیلنے میں سست رہے۔  

صائم ایوب  15 بالز سے 16  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے اوپنر معاذ  8 گیندوں سے صداقت 17 رنز بنانے مین کامیاب ہوئے لیکن آؤٹ ہو گئے۔

شرجیل خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عثمان خان کو ایک بھی رن بنانا نصیب نہیں ہوا۔

تاہم حیدر آباد کے بدیسی بیٹر کوشل پریرا نے 35 گیندوں سے  58 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان مارنوس لیبوشین نے 27 رنز بنائے ۔

عرفان اور حسن خان  نو نو رنز بنا سکے۔

مہیش تھیکشنا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 

حنین شاہ اور محمد علی کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤت واپس آئے۔

حیدر آباد گینگز مین کی ٹیم 145 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔

زلمی کی باؤلنگ

پشاور زلمی کے افتخار احمد نے  21 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا 

صفیان مقیم نے 32 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *