آئی پی ایل کے دوران ہی نیا قانون متعارف



(24 نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزز کو آگاہ کیا ہے کہ میچ کے دوران بینچ پر موجود کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں نقل و حرکت پر سخت پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قوانین کے تحت اضافی کھلاڑیوں کو میدان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جب تک کہ ان کا نام 16 رکنی ٹیم شیٹ میں شامل نہ ہو۔

میچ پلیئنگ کنڈیشنز میں کی گئی ان تبدیلیوں کی باضابطہ وجہ سامنے نہیں آئی۔

 آئی پی ایل گورننگ کونسل نے فرنچائزز کو ہدایت دی ہے کہ 16 رکنی سکواڈ میں شامل نہ ہونے والے متبادل کھلاڑی میدان میں ڈرنکس، بیٹس یا پیغامات لے کر داخل نہیں ہو سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق فرنچائزز کو حال ہی میں ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ تمام سبسٹیٹیوٹ کھلاڑی میچ کے دوران گراؤنڈ میں آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے۔

انہیں ڈرنکس لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف وہی 16 کھلاڑی جو میچ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں، اس کی اجازت رکھتے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل الیون، وکٹ بدل گئی، حیدر آباد کنگز مین کی قسمت نہیں بدلی، زلمی کےہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست

 اس کے علاوہ پلیئنگ الیون کے باہر موجود کھلاڑیوں میں سے صرف پانچ کو گراؤنڈ کے اطراف حرکت کی اجازت ہوگی۔

دیگر کھلاڑی ڈگ آؤٹ میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن باؤنڈری لائن اور ایل ای ڈی اشتہاری بورڈز کے درمیان آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ نئی ہدایات پہلے سے موجود شقوں 11.5.2 اور 24.1.4 میں اضافے کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

شق 11.5.2 کے مطابق کسی کھلاڑی کو ڈرنکس باؤنڈری لائن پر یا وکٹ گرنے کے وقفے کے دوران دی جا سکتی ہیں، بشرطیکہ کھیل کا وقت ضائع نہ ہو۔

 امپائرز کی اجازت کے بغیر میدان میں ڈرنکس لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اور جو کھلاڑی ڈرنکس لے کر آئیں گے انہیں مکمل کرکٹ کٹ (بِب سمیت) پہننا ہوگا۔

شق 24.1.4 کے تحت وہ اسکواڈ ممبران جو میچ کا حصہ نہیں ہیں اور سبسٹیٹیوٹ فیلڈر کے طور پر کام نہیں کر رہے، انہیں گراؤنڈ میں موجودگی کے دوران ٹیم کی ٹریننگ بِب پہننا لازمی ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *