
(24 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کھلاڑیوں کے تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافے کا حکم دے دیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے صدر اور بورڈ کی ایڈ ہاک کمیٹی کے کنوینر تمیم اقبال کے حکم پر مینز اینڈ ویمنز دونوں کرکٹرز کہ فیسز میں اضافہ کیا گیا ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز کے تنخواہوں میں 30 ہزار اور میچ فیس میں 25 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں گریڈ بی کی تنخواہوں میں 15 ہزار جب کہ گریڈ سی کی تنخواہوں میں 5 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ویمنز کرکٹرز کی تنخواہوں میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ منظور کیا گیا اور ویمنز کرکٹرز کے ٹی ٹونٹی کی میچ فیس میں 5 ہزار اور ون ڈے کی فیس میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی حکومت نے منگل کو امین الاسلام کی قیادت میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔
مزید پڑھیں:بدترین شکست، روسی ٹینس سٹار نے غصے میں ریکٹ توڑ دیا، ویڈیو وائرل












Leave a Reply