
(ویب ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعدبنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے،دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچز ڈھاکا میں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام میں ہوں گے۔
آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 9 جون کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ون ڈے 11 اور تیسرا ون ڈے 14 جون کھیلا جائے گا،ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 جون کو کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل: قلندرز اور گلیڈی ایٹرز آج مد مقابل
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بنگلادیش کے دورے سے قبل آسٹریلوی ٹیم پاکستان بھی آئے گی جہاں وہ 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔












Leave a Reply