پی ایس ایل کا ڈو آر ڈائی میچ؛ گلیڈئیٹرز نے قلندرز کی6 اوورز میں 3 وکٹیں گرا دیں


(24نیوز) پاکستان سپر لیگ  کےسیزن گیارہ چھبیس واں میچ  کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے۔ آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز پی ایس ایل کی اس سیزن میں اپنی بقا کی جنگ لڑنے کے لئے آمنے سامنے آئے ہیں۔ میچ کا ٹاس ہونے کے بعد  لاہور قلندرز نے بیتنگ کا آْغاز کر دیا ہے اور پہلے اوور میں غیر معمولی   برق رفتار کے ساتھ 11 رنز بنا لئے لیکن دوسرے اوور میں اوپنر نعیم 4 رنز بنا کر  آؤٹ ہو گئے۔3 اوورز کے اختتام تک قلندرز کی ایک اور وکٹ گر گئی اور قلندرز کا مجموعہ رنز   26 تھا۔ پانوچوین اوور میں ان کی تیسری وکٹ36 رنز پر گر گئی۔ پاور پلے کے چھ اوورز میں قلندرز نے  42 رنز بنائے۔ 

ٹاس جیت کر بیٹنگ لے لی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  لاہور قلدرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے میچ کا ٹاس  لاہور قلدرز  کے کیپٹن شاہین آفریدی نے  جیت لیا تھا۔

 شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر خود  پہلے بیٹنگ  کرنے کا فیصلہ  کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر کہا،  امید ہے ایک سو اسی رنز کا ہدف دیں گے۔

 قلندرز کی بیٹنگ

نعیم ایک چوکا مار کر ہی الزاری جوزف کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ قلندرز کو یہ صدمہ دوسرے اوور میں ملا۔

اس سے بڑا صدمہ تیسرے اوور میں ملا جب مار دھاڑ کر کے  20 رنز بنا چکے فخر زمان الزاری جوزف کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

پوائنتس ٹیبل پر لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز دونوں کا برا حال ہے۔ 

کوئٹہ گلیڈئیٹرز  چھٹی  پوزیشن پر ہے اور  لاہور قلندرز   ساتویں  پوزیشن پر ہے۔ دونوں کے پوائنٹ چار چار ہیں؛نیٹ رن ریٹ گلیڈئیٹرز کا بہتر ہے لیکن قلندرز نے ایک میچ کم کھیلا ہے۔

آج کا میچ جیت کر گلیڈئیٹرز  کراچی کنگز کے برابر 6 پوائنٹس بنا کر بہتر رن ریٹ کے سبب پانچوین پوزیشن کنگز سے چھین سکتے ہیں اور اگر لاہور قلندرز یہ میچ جیتے تو وہ  گلیڈئیٹرز اور قلندرز کو بیک وقت پیچھے چھوڑ کر پانچویں پوزیشن پر چلے جائیں گے۔ یہ میچ جیت لیا تو گلیڈئیٹرز سے ان کے پوائنتس بڑھ جائیں گے اور کراچی کنگز سے ان کا نیٹ رن ریٹ ہنوز قدرے بہتر ہے۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *