آسٹریلوی آل راؤنڈر زخمی بڑی ٹی 20 لیگ سے باہر



(ویب ڈیسک)آسٹریلیوی آل راؤنڈر وِل سدرلینڈ کندھے پر انجری کے باعث ٹی 20 بلاسٹ سے باہر ہوگئے۔ انہیں ایونٹ میں یورکشائر کی نمائندگی کرنی تھی۔ 

وِل سدرلینڈ (جو ایک انتہائی قابلِ قدر آل راؤنڈر ہیں اور وکٹوریا اور میلبرن رینیگیڈز کی کپتانی کرتے ہیں) گزشتہ سال یارکشائر کے لیے تین کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز اور 12 بلاسٹ گیمز کھیل چکے ہیں۔ 
ٹیم کے جنرل مینیجر گیون ہیملٹن کے مطابق وہ اسکواڈ کے ’بہت مقبول‘ رکن بن گئے تھے اور اس گرمیوں میں دو چیمپئن شپ میچز اور پورے بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لیے واپس آنے والے تھے۔ 

تاہم، ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ وِل سدرلینڈ کو گزشتہ ماہ شیفلڈ شیلڈ فائنل کے بعد کندھے میں اسٹریس فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے اور کلب نے پیر کے روز تصدیق کی کہ وہ اس سیزن میں ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ 
کلب کے ترجمان نے کہا کہ یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ول سدرلینڈ اس سال کے ویٹیلٹی بلاسٹ میں انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ کسی متبادل کھلاڑی کے بارے میں معلومات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔ یارکشائر کی پوری ٹیم ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے میں نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *