معروف سابق کھلاڑی دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے



(ویب ڈیسک)نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل اسٹرائیکر  مائیکل اینرامو  دوستانہ میچ کے دوران  40 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق وہ آج نائیجیریا کے شہر کادونا میں ایک دوستانہ فٹبال میچ کے دوران اچانک میدان میں گر پڑے تھے۔

مائیکل اینرامو، جو اپنی جسمانی طاقت اور جارحانہ کھیل کے باعث “دی ٹینک” کے نام سے مشہور تھے، نے میچ کا پورا پہلا ہاف بغیر کسی پریشانی کے کھیلا۔ 

تاہم دوسرے ہاف کے صرف 5 منٹ بعد وہ بغیر کسی کھلاڑی سے ٹکراؤ کے اچانک زمین پر گر گئے۔

ابتدائی طبی رپورٹس اور نائجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔

میدان میں فوری طبی امداد دی گئی اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ہسپتال پہنچنے پر ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:تمام خدمات ایک پلیٹ فارم پر، نادرا نے جدید اور شاندار ویب سائٹ متعارف کرا دی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *