
(24 نیوز )نائیجریا کا سابق فٹ بالر دو ستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا ، لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق چالیس سالہ مائیکل اینیرامو کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑ ا تھا۔
میڈیا کے مطابق نائیجرین فٹ بال فیڈریشن نے سابق فٹ بالر مائیکل اینیرا مو کے موت کی تصدیق کر دی ہے ، اس حالے سے نائیجیریا فٹ بال فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ مائیکل اینیرامو جمعہ کی صبح کا دورنا کے علاقے انگوان یلوا میں ایک مقامی دوستاہ میچ کے دوران میدان میں گر کے انتقال کر گئے۔
اس حوالے سے نائیجیریا فٹبال فیڈریشن (این ایف ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ مائیکل اینیرامو جمعہ کی صبح کادونا کے علاقے اُنگوان یلوا میں ایک مقامی دوستانہ میچ کے دوران میدان میں گر کر انتقال کر گئے، این ایف ایف نے بتایا کہ یہ واقعہ میچ کے دوسرے ہاف کے پانچ منٹ بعد پیش آیا، اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ تھا۔
این ایف ایف کے جنرل سیکریٹری محمد سنوسی نے تعزیتی پیغام میں کہا: یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،اس وقت میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں صرف دعا کر سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ اور نائیجیریا فٹبال خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران، اینیرامو نے افریقہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے کئی کلبوں کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2009 میں جمیکا کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ڈیبیو کرنے کے بعد نائیجیریا کی قومی ٹیم ’’سپر ایگلز‘‘ کے لیے 10 میچز کھیلے۔
ٰیہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے رہنما کی جیل میں حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل ہو گئے












Leave a Reply