پی ایس ایل کراچی کنگز کا کوئٹہ کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ



(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے 37ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو دونوں ٹیموں کے ایونٹ میں مستقبل کے حوالے سے اہم اثر چھوڑے گا۔

دونوں ٹیموں کو ایونٹ میں برقرار رہنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے تاہم یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کسی بھی ٹیم کی فتح اس کی پلے آف مرحلے میں رسائی کی ضمانت نہیں ہوگی۔

 فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے میچز کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا جس کے بعد ہی پلے آف مرحلے کی چوتھی ٹیم کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل میں شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل گئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *