
(راناآذر)پی ایس ایل فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے آن لائن شروع ہونے کا امکان ہے ۔
پی ایس ایل کے فائنل کی ٹکٹوں اور انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں پی ایس ایل حکام نے فائنل کے مجوزہ پلان پر تفصیلی مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق فائنل پر سکیورٹی اور لاجسٹکس معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا،ٹکٹوں کے مجوزہ نرخوں کی منظوری چیئرمین پی سی بی سیدمحسن رضانقوی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے آن لائن شروع ہونے کا امکان ہے،پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد فزیکل ٹکٹس بھی جلد دستیاب ہوں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل میں شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل گئی
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔












Leave a Reply