پاکستان کیساتھ ون ڈے اور T20سیریززمبابوے ویمن ٹیم کراچی پہنچ گئی



(محمد حماد) پاکستان اورزمبابوے کے درمیان شیڈول ویمن ونڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئےزمبابوے ویمن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ  کراچی پہنچ گیا۔ 

 پاکستان ویمن ٹیم کی مینیجر عائشہ اشعر نے زمبابوے ویمن ٹیم کا استقبال کیا۔

 ترجمان پی سی بی  کے مطابق زمبابوے ویمن ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے،دونوں ٹیمیں  نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کریں گی۔

شیڈول کے مطابق 4 مئی سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا،6 مئی کو  دوسرا اور 9 مئی کو  تیسرا ون ڈےکھیلا جائے گا۔ 

12 مئی کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا ،14 مئی کو  دوسرا اور 15 مئی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ 

تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائے گے۔

یہ بھی پڑھیں :  ایشین بیچ گیمز میں انعام بٹ پہلوان، اسد اللہ پہلوان  فائنل میں ایرانیوں سے ہار گئے





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *