(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن الیون کا آج سب سے زیادہ سنسنی خیز میچ قذافی سٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے۔ میچ حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کے مابین ہو رہا ہے۔ یہ پلے آف راؤنڈ کا پہلا الیمینیٹر میچ ہے۔ جو ٹیم ہاری اس کا کھیل آج شب ہی ختم ہو جائے گا۔
ٹاس جیت پر بڑا فیصلہ
حیدر آباد کنگز مین کے کیپٹن مورنوس لیبوشین کا ستارہ آج شام بھی عروج پر دکھائی دیا۔ لیبوشین اس مشکل میچ کا ٹاس جیت گئے اور مخالف ٹیم کے لئے اپنی مرضی کا میدان منتخب کرنے کی سہولت ان کو مل گئی۔
لیبوشین نے ملتان سلطانز کے کیپٹن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آٖر کر دی۔ حیدر آباد ٹارگٹ کو چیز کریں گے۔
گزشتہ میچوں میں پرفارمنس
پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن الیمینیٹر میچ میں غیر متعلق ہو چکی ہے لیکن اس سے یہ اندازہ ہو سکتا ہے کہ اب تک ملتان سلطانز کی پرفارمنس حیدر آباد کنگز مین کی نسبت قدرے بہتر رہی ہے۔ سلطانز کے پوائنتس ٹیبل پر 12 پوائنٹ ہیں اور حیدر آباد کے 10 پوائنٹ ہیں لیکن اپنا گزشتہ میچ حیدر آباد نے 103 رنز سے جیت لیا تھا اور ملتان سلطانز اپنے گزشتہ 2 میچ ہارنے کے بعد آج نسبتاً ہائی مورال کے ساتھ کھیل رہے حیدر آباد کے سامنے آ رہے ہیں۔

حیدرآباد کنگز مین کی پلئینگ الیون
حیدر آباد کنگز مین میں مارنس لیبوشین (کپتان)، معاذ صداقت، صائم ایوب ،عثمان خان اور کوشال پریرا کے ساتھ گلین میکسویل ، عرفان نیازی ، حسان خان ،حنین شاہ، محمد علی اور عاکف جاوید ٹیم میں شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کے گیارہ کھلاڑی
آج پی ایس ایل الیون میں اپنا اہم ترین میچ کھیلنے کے لئے ملتان سلطانز نے ایشٹن ٹرنر (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، سٹیو سمتھ ، شان مسعود ، جوش فلپے، محمد نواز، عرفات منہاس، محمد عمران، پیٹر سڈل، فیصل اکرم اور محمد اسماعیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔












Leave a Reply