
(ویب ڈیسک) ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کے انعام بٹ پہلوان اور اسد اللہ پہلوان فائنل میں ہار گئے۔
90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میچ میں شکست سے دوچار ہونے والے انعام بٹ کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ 80 کے جی کلاس کے فائنل میں اسد اللہ کو ایرانی پہلوان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فائنل میں ایرانی پہلوان نے انعام بٹ کو ہرایا۔
انعام بٹ نے کوارٹر فائنل میں بحرین اور سیمی فائنل میں منگولیا کے پہلوان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ایشین بیچ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے پہلوانوں نے ابتدا میں شاندار کارکردگی دکھائی اور یہ کہا جا رہا تھا کہ فائنل میں پہنچنے والے دونوں پاکستانی ریسلر گولڈ میڈل جیت جائیں گے۔
اس دوران دوسری جانب 70 کلوگرام کیٹیگری میں برونز میڈل کے لیے پاکستان کے عبداللہ کو شکست کہو گئی۔ عبداللہ کو کرغزستان کے پہلوان نے شکست دی۔ سیمی فائنل میں عبداللہ نے بھارتی پہلوان سے شکست کھائی تھی۔












Leave a Reply