بابر اعظم کے مداحوں نے گراؤنڈ میں گھس کر سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں



(24 نیوز)پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر میچ کے دوران سٹار بیٹر بابر اعظم کے مداحوں نے میدان میں گھس کر سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

بابر اعظم کے مداح ان سے ملنے کے لیے کافی بے چین نظر آتے ہیں اور ان سے ملنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے چاہے پھر انہیں کسی بھی حد تک جانا پڑے۔

حال ہی میں پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ کے دوران بھی کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں بابر اعظم کے ایسے ہی دیوانے مداح میچ کے دوران متعدد بار گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور  سکیورٹی اہلکار اُنہیں روکنے کے لیے ان کے پیچھے بھاگتے رہے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ2026کیلئے قوانین میں بڑی تبدیلی

میچ کے دوران جیسے ہی پشاور زلمی کے کپتان نے پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی دوسری اور مجموعی طور پر لیگ کی چوتھی سنچری سکور کی تو ایک مداح انہیں سنچری کی مبارک باد دینے کریز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

بابر اعظم اچانک مداح کو کریز پر آتے دیکھ کر حیران رہ گئے مگر اسی دوران سکیورٹی اہلکار دوڑتے ہوئے وہاں پہنچے اور اُنہوں نے مداح کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران جب زلمی کے کپتان فیلڈنگ کے لیے میدان میں موجود تھے تو بھی ان سے ملنے کے لیے 2 مرتبہ کچھ تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔

سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اُنہیں روک کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *