آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان



(24 نیوز) ون ڈے ورلڈ کپ2027 کی تیاریوں کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے سکواڈ کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

 آسٹریلیا کا ون ڈے اسکواڈ دورۂ پاکستان میں تین میچز کھیلے گا جبکہ ون ڈے میچز 31 مئی، 2 اور 4 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے شیڈول کا جلد باضابطہ اعلان کرے گا ۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان سے بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو گی۔

مزید پڑھیں:PSL کا تجربہ شاندار رہا ، ہیڈ کوچ سلطانز ٹم پین





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *