’’پاکستان کو راضی کریں‘‘ آئی سی سی کونسی شخصیت کو ذمہ داری سونپی؟



(ویب ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پریشان ہو گئی۔

پاکستان کے فیصلے نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو پریشان کر دیا ہے، آئی سی سی پاکستان کو منانے کے لیے راستے تلاش کرنے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان سے بیک چینل بات چیت کرے گا، آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو بیک چینل بات چیت کی ذمے داری دی ہے۔

 عمران خواجہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر بات کریں گے، سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ کو پی سی بی کو کھیلنے پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹیمیں  ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار،تاریخ سامنے آگئی

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خواجہ کو موجودہ صورتِ حال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تاحال باضابطہ طور اپنے پلیٹ فارم سے آگاہ کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *