بابر اعظم نے فخر زمان کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ برابر کردیا



(ویب ڈیسک)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں بابر اعظم نے 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔  

یہ بابر اعظم کی رواں سیزن میں دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی سنچری ہے، وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ حیدرآباد کنگزمین کے عثمان خان بھی پی ایس ایل میں 4 سنچریاں بناچکے ہیں۔ 

علاوہ ازیں بابر اعظم نے پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا فخر زمان کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ 

بابر اعظم اب تک ایونٹ میں 588 رنز بناچکے ہیں جبکہ فخر زمان بھی 2022 میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 588 رنز بناچکے ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں چار مرتبہ 500 یا اس سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *