سیالکوٹ سٹالینز نے سٹیو سمتھ کو سائن کر لیا



(24 نیوز) آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز سٹیو سمتھ کو پی ایس ایل 11  کے لیے سیالکوٹ سٹالینز نے براہ راست سائن کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے سٹیو سمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا، اسمتھ پی ایس ایل گیارہ میں سیالکوٹ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے بہتر آفر اور مینجمنٹ دیکھ کر سیالکوٹ کیساتھ ڈائریکٹ سائن کیا، سٹیو سمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ سٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، انتظامیہ نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا تھا۔

سیالکوٹ سٹالینز پی ایس ایل 11 کی دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے، اس ٹیم کو OZ Developers نے خریدا ہے۔

 ٹیم کا آفیشل نام سیالکوٹ سٹالینز (Sialkot Stallionz) رکھا گیا ہے تاکہ شہر کی پرانی کرکٹ وراثت کو زندہ کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ سٹیو سمتھ نے ماضی میں پی ایس ایل کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

 اگر یہ ڈیل فائنل ہوتی ہے، تو یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہوگی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *