( ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت تو دے دی ہے تاہم بنگلادیش سے اظہاریکجہتی کے طور پر پاکستانی ٹیم 15فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترےگی اور مقابلےکا بائیکاٹ کرےگی جس کے باعث بھارتی براڈ کاسٹرز کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔
پاک بھارت کرکٹ میچ کو دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا مقابلہ قرار دیا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو تقریباً 500 ملین ڈالرز (141ارب روپے ) نقصان ہونےکا خدشہ ہے۔
میچ کی گیٹ منی سے آئی سی سی کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہونےکا امکان ہے۔
محتاط اندازے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے ہونے والی آمدنی کا نصف پاک بھارت میچ سے ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سڑک پر ہی فوٹو شوٹ،جوڑے نے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کو ہر سال آئی سی سی سے 35 ملین ڈالرز کا شیئر ملتا ہے۔ براڈ کاسٹرز کے نقصان کے بعد پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
پاکستان کو ہر سال آئی سی سی سے 35 ملین ڈالرز کا شیئر ملتا ہے۔ براڈ کاسٹرز کے نقصان کے بعد پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

Leave a Reply