
(ویب ڈیسک )پاکستان کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے پاکستان سپر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے صائم ایوب کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں سائن کرلیا ہے، عثمان خان، عاکف جاوید، معاذ صداقت بھی حیدرآباد میں شامل ہیں۔
حیدرآباد نے آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو ڈائریکٹر سائننگ میں ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر محمد نواز، سلمان مرزا، احمد دانیال اور سعد مسعود سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بن گئے۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز نے اپنی ری ٹینشن لسٹ جاری کردی ہے جس میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11 کا پلیئر آکشن 11 فروری کو ہوگا، تمام ٹیمیں آکشن میں اپنے سکواڈ کو فائنل کریں گے۔











Leave a Reply