
(ویب ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میں ویسٹ انڈیز کی سکاٹ لینڈ کےخلاف بیٹنگ جاری ہے ،ویسٹ انڈیریز نے 10 اوورز میں 2 وکٹوں پر66رنز بنا لئے ۔
ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے ٹاس سے متعلق دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یاد ہی نہیں کہ آخری بار انہوں نے کب ٹاس جیتا تھا، تاہم اگر ٹاس جیت جاتے تو وہ پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔
انہوں نے 2016 کے فائنل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی یادیں شاندار ہیں اور ایسی یادیں کھلاڑیوں میں اعتماد اور یقین پیدا کرتی ہیں۔
دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کی ٹیم کے لیے ایک شاندار موقع ہے، ٹیم کو کم وقت میں یہاں پہنچنا پڑا تاہم تمام کھلاڑی اس موقع کے لیے پُرجوش ہیں اور مکمل طور پر تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فہیم اشرف نے بازی پلٹ دی
انہوں نے حریف ٹیم کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقابلہ سخت ہوگا، تاہم اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بھی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اچھا کھیل پیش کرنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ آج ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔











Leave a Reply