فہیم اشرف کا فاتحانہ اننگ کے بعد اہم بیان سامنے آ گیا



(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف فتح میں اہم کرداراداکرنے والے فہیم اشرف کااہم بیان آ گیا۔
فہیم اشرف نے گیارہ گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنائے ،اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے بھی لگائے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 47 رنز، صائم ایوب نے 24 اور بابر اعظم نے 15 رنز بنائے، فہیم اشرف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یادگار اننگ کے بعد فہیم اشرف نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی فتح پرخوشی ہے، ہم جیت کیلئے پُرعزم تھے، ایک سال سے ایسے ہی کرکٹ کھیلتے آ رہے ہیں، کوشش ہوتی ہے ٹاسک کو پورا کروں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: فہیم اشرف نے بازی پلٹ دی ،پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے میں نیدرلینڈ کو شکست
 یاد رہے کہ شاہین آفریدی بھی ان کے ساتھ پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *