
(24 نیوز )پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فائنل کل سے واپڈا اور ایس این جی پی ایل کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، پانچ روزہ میچ میں ایس این جی پی ایل کی کپتانی محمد رضوان جبکہ واپڈا کی قیادت خالد عثمان کریں گے ۔
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اور پچھتر لاکھ روپے کی حقدار ہوگی ، رنرز اپ ٹیم کو چالیس لاکھ روپے انعام دیاجائے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل ٹیپ میڈ پر لائیو سٹریم جبکہ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔
محمد رضوا ن نے کہا کہ ایس ان جی پی ایل نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل میں جگہ بنائی، ہمیں واپڈا کے خلاف جیتنے کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔
خالد عثمان نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے،ایس ان جی پی ایل کو لیگ سٹیج میں ہرایا تھا، فائنل میں بھی اچھا مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد خود کش دھماکا، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار











Leave a Reply