ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا دوسرا پیچ  شمرون کے چھ چھکے ویسٹ انڈیز کی پہلی جیت


(24نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں میرون شرٹس  اپنے حریف سکاٹس کو پچھاڑ کر  پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے پیچھے آ گئے۔ ویسٹ انڈیز نے  پہلے بیٹنگ کرکے  182 رنز بنائے اور سکاٹ لینڈ کی ساری ٹیم کو 19 ویں اوور میں 147 رنز پر پیک اپ کروا دیا۔ 

کلکتہ کے اِیڈن گارڈن  سٹیڈیم میں ہو رہے ٹی  یٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں گروپ  سی (C) کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ آمنے سامنے آئیں۔ یہ میگا ایونٹ کے جڑواں میزبان بھارت میں ورلڈ کپ کا پہلا میچ تھا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں ورلڈ کپ کا افتتاح پاکستان اور  نیدر لینڈز کے میچ سے ہوا  تھا۔

ٹاس جیت کر خود باؤلنگ لی

سکاٹ لینڈ کے کیپٹن  رِچی بیرنگٹن نے ٹاس جیت لیا تھا، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کیپٹن کو اپنے اوپنرز کو بیٹنگ کیلئے پیڈ باندھنےکے لئے کہہ دیا اور خود ٹارگٹ چیز کرنے کی آپشن لی۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ؛ شمرون کے چھ چھکے

میرون شرٹس میں ملبوس بیٹرز نے  محتاط آغاز کیا، ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 9 ویں اوور میں  54 رنز پر گری۔ شائی ہوپ 22  گیندوں سے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

دوسرے اوپنر برینڈن کنگ  10 ویں اوور میں  30 گیندوں سے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ون ڈاؤن شمرون ہیتمئیر نے آج 36 گیندوں سے  64 رنز کی امیزنگ اننگ کھیلی۔ شمرون نے  6 چھکے مارے اور  2 چوکے مارے۔  وہی آج کے میچ کے بیسٹ پلئیر بھی قرار پائے۔

شیرفان ردھرفورڈ  26 رنز اور روون پاویل  24 رنز بنا کا آؤٹ ہوئے۔

سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ

سکاٹ لینڈ کے بیٹرز نے  11  اوورز اچھے کھیلے اور 99 رنز بنا لئے، اس کے بعد وہ دباؤ میں آ گئے اور جیت کی طرف ان کی پیش قدمی پہلے سست ہوئی، پھر رک گئی۔

سکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں 7 کے مجموعے پر گری تھی۔ ان کارن ریٹ انتہائی کم ہو گیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں وہ صرف   37 رنز بنا کر  3 وکٹ گنوا چکے تھے۔  لیکن اس کے بعد وہ سنبھل گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈکپ: فہیم اشرف نے بازی پلٹ دی ،پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے میں نیدرلینڈ کو شکست
  کیپٹن رچی بیرنگٹن نے  24 گیندوں سے  42 رنز بنائے ، ان کے ساتھ  ٹام بروس نے دوسرے اینڈ سے اچھی بیٹنگ کی۔ بیرنگٹن  13 اوور کھیل کر آؤٹ ہوئے تو مجموعہ  115 تھا جو جیت کے لئے دسرکار رن ریٹ کے آس پاس تھا۔  ٹام بروس نے   28  گیندوں سے 35 رنز بنائے۔ وہ  15 وین اوور میں آؤٹ ہو گئے۔  14 وین اور  15 وین اوور مین دو بہترین وکٹیں گنوانےکے بعد سکاٹ لینڈ کا زوال تھم نہ سکا۔

 147 رنز تک پہنچتے پہنچتے دس کے دس بیٹر آؤٹ ہو گئے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *