
(اعجاز وسیم باکھری، حافظ شہباز علی)قذافی سٹیڈیم اور لاہور ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کرکٹ کی توجہ کا مرکز ، بنگلہ دیش کر کٹ بورڈ کے سربراہ امین السلام لاہور پہنچ گئے،کسی بھی وقت چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام ہنگامی طور پر لاہور پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی بورڈ صدر امین الاسلام محسن نقوی کے ہمراہ آئی سی سی ہنگامی میٹنگ میں آن لائن شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بچے کو گلے پر ڈور پھر گئی
صدر امین الاسلام لاہور میں ملاقاتوں اور اجلاس میں شرکت کے بعد آج شام کو ہی ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہوں گے ۔
پاکستان کے بھارت خلاف میچ کھیلنے کے انکار پر آئی سی سی کی ایک اور ہنگامی میٹنگ آج ہوگی۔












Leave a Reply