ملتان سلطان ٹیم کی آکشن 9 فروری کو لاہور میں ہو گی


(24نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطان ٹیم کی آکشن 9 فروری کو لاہور میں ہو گی۔ 

یہ آکشن ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو گی اور اس میں 5 بولی دہندگان (بشمول پچھلے مالک علی ترین) حصہ لے رہے ہیں، بیس پرائس تقریباً 1.8 ارب روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

یہ آکشن PSL 11 کے کھلاڑیوں کی آکشن سے صرف دو دن پہلے ہے جو 11 فروری 2026 کو لاہور میں ہی ہو گی،ملتان سلطانز نے کوئی کھلاڑی ریٹین نہیں کیا،اس لیے نئی ملکیت والا مالک مکمل طور پر نئی ٹیم بنائے گا۔

علی ترین کے علاوہ والی ٹیک اور ایم نیکسٹ اینک بھی نیلامی کے عمل میں شریک ہیں۔ یہ دونوں کمپنیاں گذشتہ ماہ حیدرآباد اور سیالکوٹ فرنچائز کی نیلامی میں حصہ لے چکی ہیں مگر ناکام رہی تھیں، اس کے علاوہ سی ڈی وینچر اور پارٹیکل ایگنائٹ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی نیلامی میں شامل ہونے والی نئی کمپنیاں ہیں جس سے اس بار مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 جنوری 2025 کو پی سی بی نے باقاعدہ طور پر ملتان سلطانز کی ملکیتی حقوق فروخت کرنے کا عمل شروع کیا تھا اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور افراد کو بولی جمع کرانے کے لیے اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر تکنیکی تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی تھی جسے بعد ازاں تبدیل کردیا گیا۔

گزشتہ ماہ جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی تاریخی نیلامی میں ایف کے ایس گروپ اور او زیڈ ڈیولپرز نے حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی فرنچائزز بالترتیب ایک ارب 75 کروڑ اور ایک ارب 85 کروڑ روپے میں حاصل کیں، جس کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 سے ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ پلیئرز کی نیلامی 11 فروری کو شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دیدی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *