آئی سی سی وفد کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات جاری



(24 نیوز)پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر  آئی سی سی وفد اور چیئرمین پی سی بی کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے  آئی سی سی وفد کو شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے گیند حکومت کی کورٹ میں ڈال دی ہے ۔

 آئی سی سی کے ڈپٹی چئیرمین عمران خواجہ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی تھی،  مذاکرات کے بعد آئی سی سی وفد اور بنگلہ دیش بورڈ کے صدر ہوٹل روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی معاملے پر آئندہ ایک دو روز میں وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ،  ڈنر کے بعد رات  گئے مذاکرات کا دوسرا دور متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے پی سی بی باقاعدہ اعلامیہ بعد میں جاری کرے گا،  تینوں فریقین  نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کی ہے ، ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش سے زیادتی کا ازالہ ہوگا تو مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنی شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو فیصلے کا اختیار دے دیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا  گیا ۔

ملاقات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین اسلام بھی موجود  تھے  ، سپیشل ایڈوائزر ٹو چیئرمین عامر بھی ملاقات کا حصہ تھے۔

ملاقات میں چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید ، چیف آپریٹنگ آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی موجود  تھے، پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں مذاکرات 3 گھنٹے  سے زائد وقت تک جاری رہے ۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور امین الاسلام میٹنگ میں موجود تھے ، تینوں پارٹیوں کے مذاکرات نو بجے تک مکمل ہونے تھے، مذاکرات کا وقت مزید بڑھا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے آئی سی سی وفد کا یہ  دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ عرصے میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور بڑے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، عمران خواجہ کی قیادت میں آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عمران خواجہ آئی سی سی میں ایک اہم عہدے پر فائز ہیں اور عالمی کرکٹ پالیسی سازی میں ان کا کردار نمایاں سمجھا جاتا ہے۔ ان کی لاہور آمد کو پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کواہم مشورہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *