یو اے ای کی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنےکے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست



(24 نیوز)سری لنکا کے بعد  اماراتی کرکٹ بورڈ  نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے  پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے  پاکستان کرکٹ بورڈ  سے  رابطہ کیا ہے اور  بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنےکے فیصلے  پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے،  اماراتی کرکٹ بورڈ  نے کرکٹ کے بہترین مفاد  میں فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے بھی پاکستان سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی تھی۔

 سری لنکا کرکٹ  نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے باقاعدہ طور پر پی سی بی کو خط لکھا  جس میں نشاندہی کی گئی کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول اس ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑےگا۔

سری لنکا کرکٹ کے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں سری لنکا کرکٹ کو نمایاں مالی نقصان اور متوقع سیاحتی آمدن میں کمی شامل ہے،  پاک بھارت میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، میچ کے ٹکٹس کی فروخت سمیت میزبانی کی تمام تیاریاں مکمل کی ہیں۔

سری لنکا میڈیا کے مطابق پاکستان کےبائیکاٹ کےاعلان  سے سری لنکا کی ٹورزم سیکٹر متاثر ہوا ہے، بائیکاٹ کی وجہ  سے بڑی تعداد  میں فینز  نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کر دی، خط میں کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ کے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ سےکہا گیا کہ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ غیر معمولی حالات، ہمارے دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو پیشِ نظر رکھیں، واضح  رہےکہ حکومت پاکستان نے مینزکرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترنے  سے  روک رکھا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کی  جانب سے پاکستان کو منانےکی کوششیں جاری ہیں ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی ملاقات جاری ہے، ملاقات میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود ہیں،  ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات کا ایجنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔ 
 

 یہ بھی پڑھیں :بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کواہم مشورہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *