
(حافظ شہباز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کے حقوق کی نیلامی کا عمل شفاف طریقہ سے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے ٹیم مینیجمنٹ کی علامتی چابی بولی جیتنے والے ولی ٹٰیکنالوجی کے حوالے کر دی۔ ولی ٹیکنالوجی کے اونر نے ٹیم کا نام بدل کر پوٹھوار کے تاریخی شہرراولپنڈی سے منسوب کرنے کا سرپرائز دے دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم اونر کو پی ایس یل فیملی کا حصہ بننے پر مبارک باد دی۔ مھسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین نجم سیٹھی کو سٹیج پر بلا کر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پی ایس ایل کی ٹیمیوں میں ملتان سلطانز کا اضافی نجم سیٹھی نے کیا تھا۔
پی ایس ایل کی اس ٹیم کی نیلامی کی خصوصی تقریب لاہور کے ایکسپو سنٹر میں ہوئی جس مین دوسرے مہمانوں کے ساتھ کرکٹ لیجنڈ ظہر عباس اور پی سی بی کے سابق چئیرمین نجم سیتھی بھی شریک تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کی نیلامی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا، ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد پیش کرتے ییں۔ نجم سیھٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ ٹیم بنوائی تھی۔
محسن نقوی نے کہا کہ میں تمام بڈرز کا بڈنگ میں حصہ لینے پر مشکور ہوں ۔ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ویمن ٹیم پر بھی توجہ دیں گے۔
پی سی بی کے سابق چئیرمین نجم سیتھی نے تقریب مین مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑی خوشخبری آنے والی ہے۔ میں آج بہت زیادہ خوش ہوں ۔ نجم سیٹھی نے کہا، پاکستان کرکٹ محسن نقوی کی شکر گذار ہے ۔












Leave a Reply