ولی ٹیک نے اپنی ٹیم


(24نیوز) لاہور کے ایکسپو سنٹر میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم (سابق نام ملتان سلطانز) کی نیلامی مکمل ہوئی تو راولپنڈی کے  “پنڈی وال” خوشی سے جھوم اٹھے جب ٹیم کی مینیجمنٹ کے حقوق حاصل کرنے والے ولی ٹیک کے مالک نے ٹیم کا نام راولپنڈی سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

ولی ٹیک نے   پی ایس ایل کی ٹیم کو   ایک اعصاب شکن نیلامی میں 2  ارب 45 کروڑ   روپے کی خطیر رقم کے ساتھ خریدنے میں کامیاب ہونے کے کچھ ہی لمحے بعد سٹیج پر بلائے جانے پر پہلا اعلان یہ کیا کہ وہ ٹیم کو راولپنڈی سے منسوب کرنے جا رہے ہیں۔

 پی سی بی کے چئیرمی نمحسن نقوی نے ٹیم مینیجمنٹ کے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہونے پر ولی ٹیک کے تقریب گاہ میں موجود  اونر  احسن طارق کو سٹیج پر بلا  کر انہیں ٹیم مینیجمنٹ کی علامتی چابی دی اور پی ایس ایل فیملی کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ولی ٹیک کے مالک نے سرپرائز اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہم ٹیم کو راولپنڈی سے منسوب کریں گے۔ انہوں نے کہا، ہم راولپنڈی کی گلیوں میں پلے بڑھے ہیں تو وہیں واپس جائیں گے ۔

راولپنڈی کے شہریوں کو سلینگ میں “پنڈی وال” کہا جاتا ہے۔ پنڈی وال یہ اعلان سن کر خوشی سے جھوم اٹھے، یہ اعلان سب کے لئے سرپرائز تھا۔ 

سوچ کر آئے تھے کہ ٹیم ہر حال میں لینی ہے

پی ایس ایل کی فرنچائز خریدنے کے بعد ولی ٹیکنالوجی انتظامیہ نے  پریس کانفرنس  کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم یہ سوچ کر آئے تھے کہ ہر حال میں ٹیم خریدنا ہے۔

 احسن طارق  نے بتایا کہ ہمارے کنسورشیم میں دو گروپ ہیں ۔

ہمارا تعلق راولپنڈی سے ہے اور ہم راولپنڈی کے لیے یہ ٹیم خریدنا چاہتے تھے ۔ 

ملتان سلطانز ماضی کا قصہ ہو گئی

ملتان سلطانز سات سال تک اس نام کے ساتھ پی ایس ایل کا اہم حصہ رہی۔ اس کے سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل کی جانب سے  سات سال پہلے نیلامی کے وقت مقرر کی گئی سالانہ فیس کو اپنی بساط سے زیادہ قرار دیا تھا اور ٹیموں کی فیس مین اضافے پر  پبلک پلیت فارمز پر احتجاج کیا تھا۔ علی ترین نے ٹیم کی مینیجمنٹ چھوڑ دی تو پی ایس ایل نے پہلے اس ٹیم کو ایک سال کے لئے خود مینیج کرنے کا عندیہ دیا، پھر  اس کی نیلامی کا اعلان کر دیا جس پر آج شفاف  طریقہ سے عمل درآمد ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ملتان سلطانز دو ارب پینتالیس کروڑ روپے میں بِک گئی، ولی ٹیکنالوجیز نے ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کے حقوق خرید لئے 

 ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور کے ایکسپو سنٹر میں ہوئی۔ نیلامی میں پانچ بڈرز شریک تھے۔  ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ بولی بہت تیزی سے بڑھی اور بڑھتے برھتے  2 ارب 45 کروڑ روپے پر کنکلوڈ ہوئی۔

ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خریدلیا ۔
 دلچسپ امر یہ ہے کہ اب یہ  ٹیم پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔

ٹیم کی مینیجمنٹ ملنے کا اعلان ہونے کے چند ہی لمحے بعد ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام بدل کر  راولپنڈی کے نام پر  رکھ رہے ہیں۔

پی ایس ایل کی  انتظامیہ کو نیلامی کے لئے شیڈول  میں دیئے گئے وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *