
(حافظ شہباز علی) پی ایس ایل میں شامل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کو نیلامی میں حاصل کرنے والے اوزی گروپ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ او زی گروپ نے آسٹریلیا کے معروف الفا اسپورٹس گروپ کے ساتھ سیالکوٹ اسٹالینز میں شراکت کر لی ہے۔
آسٹریلیا کا مشہور برانڈ الفا سپورٹس گروپ سیالکوٹ اسٹالینز کا اسٹریٹجک پارٹنر بن گیا۔ الفا اسپورٹس گروپ نے سیالکوٹ اسٹالینز کے 75 فیصد شیئرز خرید لیے ہیں۔
الفا سپورٹس گروپ اور او زی گروپ مل کر فرنچائز کو چلائیں گے۔ دونوں گروپ ٹیم کی تشکیل اور مینیجمنٹ میں کردار ادا کریں گے۔
الفا سپورٹس گروپ نے پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا، پی ایس ایل دنیا کی ٹاپ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ولی ٹیک نے اپنی ٹیم “ملتان سلطانز” کو راولپنڈی سے منسوب کرنے کا سرپرائز دے دیا
الفا گروپ نے مزید کہا، او زی گروپ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے سیالکوٹ اسٹالینز کو ایک مضبوط اور مسابقتی ٹیم بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
الفا اسپورٹس گروپ اور او زی گروپ دونوں کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور یہ گروپس سپورٹس مینجمنٹ اور انویسٹمنٹ کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔












Leave a Reply