
(ویب ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے کو سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وقار کو محفوظ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نےاپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا جس سے کرکٹ کی اسپرٹ برقرا رہی۔
The spirit of cricket has prevailed. By choosing the path of participation, the @GovtOfPakistan has protected the sanctity of the #T20WorldCup and ensured the game’s global stability. Cricket wins, which means it will continue to play its pivotal role of bridging the widest of…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 10, 2026
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کرکٹ جیت گیا جس کا مطلب فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔












Leave a Reply