
(24نیوز) کولمبو کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور امریکہ کے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹاس ہو گیا ہے۔ امریکہ کے کیپٹن موناک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دے دی ہے۔
پولمبو میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے A کا یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ امریکہ اور پاکستان کا دوسرا میچ ہے۔
پاکستان کے اوپننگ بیٹر دس منٹ بعد بیٹنگ کے لئے میدان میں آ رہے ہیں۔
امریکی کپتان موناک پٹیل نے کہا کہ ہم پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے تو ہمارا پلان ہے کہ ایک بار ٹارگٹ کا پتہ لگ جائے پھر اس کے بعد ہدف حاصل کرنا آسان ہو گا۔
پاکستان کے کیپٹن سلمان آغا نے آج ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور سلمان مرز اکی جگہ عثمان طارق کو کھلایا۔ سلمان مرزا پہلے میچ میں تین وکٹیں لے کر ورلڈ کپ کے وکٹوں کے ٹیبل پر آ گئے تھے۔ آج کے میچ میں مزید تین وکٹیں لے کر وہ ٹاپ وکٹ ٹیکر سلاٹ میں جا سکتے تھے۔ لیکن کیپٹن نے آج کے کم اہم میچ میں عثمان کو چانس دینا انفرادی ریکارڈ بنوانے سے زیادہ ضروری سمجھا۔
پاکستان کیلئے میچ کی اہمیت
پاکستان کے لئے آج ک ٹی توینٹی ورلڈ کپ میچ دو طرح اہم ہے۔ ایک تو پاکستان کو اس میچ مین بڑے مارجن سے جیت کر نیٹ رن ریٹ کے ٹیبل پر اوپر آنا ہے، دوسرے آج کے میچ میں امریکہ کی ٹیم کو سبق سکھانا ہے اور اسے دو سال پہلے امریکہ کی گندی وکٹ پر جیتے ہوئے میچ کی نام نہاد برتری کے زعم سے محروم کر کے اس کی اصل پوزیشن پر لانا ہے۔












Leave a Reply