
(24نیوز) پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام لاہور میں کل خواتین کے لیے ریفری کورس کروایا جا رہا ہے۔
پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن (PWLA) کے زیرِ اہتمام خواتین کے لیے ایک خصوصی ویٹ لفٹنگ ریفری کورس 2026 کل، بروز بدھ 11 فروری کو نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ اس کورس مین شرکت کی کوئی فیس نہیں۔
خواتین کے لئے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں مین ریفری کا کورس کروانے کا مقصد اس اہم کھیل کی ریفرینگ میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینا اور ویٹ لفٹنگ کے شعبے میں تکنیکی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ کورس کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیئے: صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اپنی ففٹی 27 گیندوں سے مکمل کر لی
پروگرام کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:
مفت شرکت: خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے اس کورس میں شرکت بالکل مفت رکھی گئی ہے۔
انتظامیہ: اس کورس کی کوآرڈینیٹر مس نزہت جبیں (چیئرپرسن PWLF) ہیں، جبکہ کورس ڈائریکٹر کے فرائض جناب حافظ عمران بٹ (صدر پاکستان ویٹ لفٹنگ ریفری ایسوسی ایشن) سرانجام دیں گے۔
یہ اقدام پاکستان میں خواتین کھیلوں کی آفیشلز کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس سے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ریفرینگ کے لیے ضروری مہارت اور سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹم سیفرٹ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ سکورنگ بیٹر بن گئے












Leave a Reply