پی ایس ایل 2026 پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کوسکواڈ میں شامل کرلیا



(ویب ڈیسک)پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن سے قبل پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے آسٹریلوی آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو ڈائریکٹ سائننگ کے طور پر سائن کرلیا ہے،پشاور زلمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ طویل انتظار کے بعد زلمی فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ ایرون ہارڈی اب زلمی فیملی کا حصہ بن چکے ہیں۔

 فرنچائز کے مطابق ایرون ہارڈی ایک ثابت شدہ میچ ونر ہیں جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار صلاحیتوں کے مالک ہیں، جبکہ ان کی شمولیت سے ٹیم کو توازن، پاور اور ورسٹائل آپشنز میسر آئیں گے۔

 پشاور زلمی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ایرون ہارڈی کی شمولیت ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر بن گئے





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *