
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن کا انعقاد کل کیا جائے گا، جس کے ذریعے فرنچائزز لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل اپنے اسکواڈ حتمی شکل دیں گی۔
ٹیمیں آکشن کے عمل کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دے سکیں گی،16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی لازمی ہوگی جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیر ملکی پلیئرز شامل کیے جا سکیں گے۔
اس کے علاوہ ہر اسکواڈ میں کم از کم 2 انڈر 23 کھلاڑیوں کی شمولیت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔
لاہور میں منعقد ہونے والی پلیئرز آکشن صبح 11:30 بجے شروع ہوگی، پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے مجموعی طور پر 880 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔
فرنچائزز کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مجموعی بجٹ فراہم کیا جائے گا، جس میں ری ٹین کیے گئے اور ڈائریکٹ سائن کیے گئے کھلاڑیوں کی فیس بھی شامل ہوگی۔
The wait is almost over!
Clear your schedules and get ready for the first-ever HBL PSL Player Auction.
️ 11th February 2026 | ⏰ 11:30 AM
LIVE Broadcast on A Sports, Fast Sports, and PTV National.
▶️ LIVE Streaming on Pakistan Cricket and PSL YouTube Channels… pic.twitter.com/Oosq2E9SRX— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 10, 2026
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ A میں ٹاپ سلاٹ پر آ گیا












Leave a Reply