
( ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم راولپنڈی نے اپنی ریٹینشنز کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تاریخ کی سب سے مہنگی ٹیم بننے والی راولپنڈی نے محمد رضوان کو پلاٹینم کیٹیگری میں 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں انگلینڈ کے سیم بلنگز کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں زمان خان کو ایک کروڑ 12 لاکھ روپے اور سلور کیٹیگری میں یاسر خان کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔
Here we go! ????
Team Rawalpindi finalized retentions for the HBL PSL 11.#NewEra | #HBLPSL pic.twitter.com/hmDxMZmlvO
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 10, 2026
واضح رہے کہ 9 فروری کو سابقہ فرنچائز ملتان سلطانز کو 2 ارب 45 کروڑ روپے میں ولی ٹینکالوجیز نے خرید کر اس کا نام راولپنڈی رکھ دیا ہے۔











Leave a Reply