
(ویب ڈیسک )حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستانی ٹیم کو حکومت کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھا ہے کہ کھیل دوبارہ شروع ہو گیا ہے، ہم نے اپنی تیاری میں کبھی تبدیلی نہیں کی۔
اُنہوں نے کہا کہ کولمبو میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ 2 ہفتوں سے موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک کابڑا جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی آؤٹ
ریان ٹین ڈوشیٹ یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں معیاری ٹیم کے خلاف کھیلنے کا ایک اور موقع ملنے پر خوشی ہے، ہماری پوری توجہ صرف بہترین انداز میں کھیلنے پر ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا روانہ ہونے سے پہلے بھارت کا نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا۔











Leave a Reply