وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کی ذہن سازی کی جا رہی ہے، تاہم حکومت بلوچ قوم کو کسی لاحاصل جنگ کی طرف نہیں دھکیلنے دے گی۔ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت نے کبھی سیاسی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، لیکن معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور خارجی دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت قیامِ امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت نے کبھی سیاسی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، لیکن معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، تاہم حکومت انہیں کسی صورت نہیں چھوڑے گی اور ریاستی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی۔













Leave a Reply