(24نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ B کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر گروپ میں اپنی ٹاپ سلاٹ میں پوزیشن مستحکم کر لی اور سپر ایٹ راؤنڈ کیلئے کام آنے والا سب سے بڑا نیٹ رن ریٹ بھی حاصل کر لیا۔
آسٹریلین باؤلر نیتھن ایلس پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ نیتھن نے 1 اوور میڈن بھی کیا۔
کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ آسٹریلیا کا ایونٹ میں پہلا میچ تھا۔ یہ میچ 67 رنز سے جیت کر آسٹریلیا نے 3.350 نیٹ رن ریٹ حاصل کر لیا ہے جو اب تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچوں میں کسی ٹیم کا سب سے اچھا نیٹ رن ریٹ ہے۔
ٹاس
میچ کا ٹاس آسٹریلیا کے کیپٹن نے جیتا۔ انہوں نے خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ
آج میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹیں گنوا کر 182 رنز بنائے۔
مارکوس سٹونس نے 29 گیندوں سے 45 رنز ک بنائے۔
میٹ رینشا نے 37 رنز بنائے۔
جوش انگلیس 17 گیندوں سے 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیمرون گرین نے 21 رنز بنائے۔ گلین میکسویل پہلے میچ میں صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈ 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کوپر کونولی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آئر لینڈ کی باؤلنگ
مارک ایڈائر آئر لینڈ کے بہترین باؤلر رہے۔ انہوں نے چار اوورز مین 2 وکٹین لیں۔ لیکن انہین 44 رنز بھی پڑے۔ سب سے بہتر اکانومی ریٹ ڈیرتھ ڈیلینی کا رہا، انہوں نے 2 اوور کئے 12 رنز دیئے لیکن انہین کوئی وکٹ نہیں ملی۔
جورج ڈوکریل، ہیری ٹیکٹر اور میتھیو ہمفریز کو ایک ایک وکٹ ملی، ان تینوں کا اکانومی ریٹ بھی قدرے بہتر رہا۔

آئر لینڈ کی بیٹنگ
آسٹریلیا کو بڑا مجموعہ بنانے سے کسی حد تک روک لینے کے بعد آئرلینڈ کے بیٹر میدان مین آئے تو وکٹ کے بی ہیوئیر سے دباؤ میں آ گئے۔ 183 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ساری ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دراصل دوسرا اور تیسرا اوور آئرش ٹیم کے لئے جان لیوا ثابت ہوئے۔ دوسرے اوور میں کیپٹن پاؤل سٹرلنگ ایک رن بنا کر زخمی ہو جانے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
تیسرا اوور نیتھن کا تھا۔ اس اوور مین انہوں نے دو بیٹرز کو ٹھکانے لگا دیا۔
روز ایڈائر 9 گیندوں سے 12 رنز بنا کر نیتھن کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔
ایک بال کے وقفے کے بعد کرٹیس کیمفر بھی نیتھن کی بال کو کھیلنے میں ناکام ہو کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: خطرناک ترین گرین شرٹ عثمان طارق کے آج میچ میں اوورز کا جائزہ، مخالفوں کی نیندیں حرام
جارج ڈوک ریل نے آج آئرش سائیڈ سے بہترین بیٹنگ کی۔ ڈوک ریل نے 29 گیندوں سے 41 رنز بنائے جن میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
لورکن ٹکر نے 21 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی باؤلنگ
پریما داسا سٹیڈیم کی وکٹ پر آسٹریلیا کے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے ای کسے بڑھ کر ایک بالز کیں۔ دونوں نے چار چار وکٹیں گرائیں لیکن نیتھن کا اکانومی ریٹ امیزنگ رہا،
میتھیو کھونیمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کی جانب سے مارک ادائر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جارج ڈوک ریل اور ہیری ٹیکٹر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔











Leave a Reply