
(24نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے ٹی20 کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے 4,000 رنز مکمل کر لیے،انہوں نے یہ اعزاز آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وینکھیڈے اسٹیڈیم، ممبئی میں حاصل کیا۔
بروک نے میچ میں اپنی پہلی ہی رن کے ساتھ 4 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
ہیری بروک نے 171 ٹی20 میچز کی 158 اننگز میں 4,000 رنز مکمل کیے ہیں،ان کی اوسط تقریباً 34 کے قریب ہے جبکہ سٹرائیک ریٹ 152 سے زائد ہے،اپنے ٹی20 کیریئر میں بروک3 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بھی سکور کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وہ ٹورنامنٹ کا آغاز بھی شاندار انداز میں کر چکے ہیں اور نیپال کے خلاف پہلے میچ میں نصف سنچری سکور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے انڈر19 کرکٹ سٹار سمیر منہاس کو کس ٹیم نے کتنے میں خریدا؟











Leave a Reply