
(24نیوز) کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، پیش گوئیاں کچھ بھی ہوں، جب میچ ہوتا ہے تو کچھ بھی ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ریکارڈز، پلئیرز کی پرفارمنس، ٹیموں کی کمپوزیشن اور ان کے مورال کو ناپ تول کر کرکٹ کے پنڈت پیش گوئیاں ضرور کرتے ہیں۔ بیشتر غیر جانبدارانہ پیش گوئیاں صحیح نکلتی ہیں تاہم یہ کرکٹ ہے، کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، کچھ بھی ہو جاتا ہے۔ آج، کل، پرسوں کرکٹ کے پنڈتوں کو یہ پیش گوئی کرنے کا مرحلہ درپیش ہے کہ پندرہ فروری کو کولمبو میں ہونے والے میچ میں انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تو کیا نتیجہ ہو گا۔
پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو تقویت دینے والے کئی فیکٹرز ہیں جن میں سے ایک پاور فل فیکٹر یہ ہے کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بیٹنگ ریکارڈز کا شہنشاہ گرین شرٹس کا حصہ ہے اور گزشتہ ورلڈ کپ اور چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے برعکس آج 11 فروری تک وہ شاندار فارم میں ہے۔
بابر اعظم کیا ہے
بے سبب تعصب رکھنے والے کچھ بھی سوچیں، بابر اعظم بہرحال وہ ہے جو اس کے ستیٹس اور ریکارڈ دکھا رہے ہیں۔ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی (T20) کیریئر کے تازہ ترین اعداد و شمار درج ذیل ہیں (11 فروری 2026 تک):
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (T20Is)
بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ نصف سنچریاں (ففٹی) بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔
بابر اعظم کے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں کل رنز: 4,566
ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل سنچریاں (100s): 3
نصف سنچریاں (50s): 39 (بابر نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف 50 رنز بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے)
مجموعی ٹی ٹوئنٹی (Overall T20s)
اس میں انٹرنیشنل میچز کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل (PSL) اور دیگر لیگز کے میچز بھی شامل ہیں:
کل رنز: 11,875 سے زائد
سنچریاں (100s): 11
نصف سنچریاں (50s): 98
اہم سنگ میل:
فروری 2026 میں وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 4,500 رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
انہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا کے ساتھ ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کی جانب سے 3-0 کی تاریخی فتح (Clean Sweep) میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے تازہ ترین میچوں میں پرفارمنس، ورلڈ کپ کے دو میچوں میں پرفارمنس اور پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کے حوالے سے مخصوس غصے اور جوش کو سامنے رکھ کر تجزیہ کریں تو بابر اعظم پاکستان کی جیت کا اہم فیکٹر دکھائی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: خطرناک ترین گرین شرٹ عثمان طارق کے آج میچ میں اوورز کا جائزہ، مخالفوں کی نیندیں حرام











Leave a Reply