
( ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ابھیشیک شرما کو معدے کے انفیکشن کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد نمیبیا کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی طبیعت کی خرابی کا شکار تھے تاہم میچ کھیلنے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھیشیک کو تیز بخار تھا اور فوری طور پر طبی امداد کے طور پر ڈرپس لگائی گئیں، وہ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق انہیں دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک کابڑا جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی آؤٹ
امریکا کے خلاف میچ میں ابھیشیک پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ فیلڈنگ کے دوران بھی میدان میں واپس نہیں آئے، ان کی جگہ سنجو سیمسن نے فیلڈنگ کی ذمہ داری نبھائی۔ وہ میچ کے بعد ہاتھ ملانے کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔
بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک کو پیٹ کے کچھ مسائل درپیش ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ 2 دن میں فٹ ہو جائیں گے۔
تاہم بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ‘نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت فی الحال مشکوک دکھائی دیتی ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن سندر نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے جبکہ جسپریت بمراہ بھی 10 روزہ وقفے کے بعد دوبارہ بولنگ کر رہے ہیں اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ اہم کھلاڑی جلد مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔











Leave a Reply