ٹی20 ورلڈ کپ  سے باہرابھیشیک شرما  ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے



(ویب ڈیسک)بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، تاہم آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ آج میچ سے قبل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابھیشیک شرما کو نئی دہلی پہنچنے کے بعد معدے کے انفیکشن اور بخار کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 بھارتی ٹیم  کے کھلاڑی تلک ورما نے نمیبیا کے خلاف میچ سے ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئی دہلی پہنچنے پر ابھیشیک کے کچھ طبی معائنے ضروری تھے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیسٹ ٹھیک رہے، انہیں آج ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، ہمارے پاس میچ سے قبل ایک دن باقی ہے ان کی طبیعت کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے کہ وہ کھیل سکیں گے یا نہیں۔

دوسری جانب فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد فٹ قرار دیئے گئے ہیں، تلک ورما کے مطابق بمراہ نے ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی اور ان کی حالت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:39سالہ معروف اداکار چل بسے،آخری پوسٹ وائرل

خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن بھارت کو گروپ اے میں پاکستان، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز کے ساتھ رکھا گیا ہے،بھارتی  ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں امریکا کو 29 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *