ویڈیو :ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد نبی پر جرمانہ



(24 نیوز)افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کی زد میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد نبی گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق محمد نبی نے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جو کہ پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 سے متعلق ہے۔

یہ شق انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کی ہدایت نہ ماننے سے متعلق ہے۔

 یہ واقعہ افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز پر پیش آیا، جب محمد نبی نے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی کی کلائی پر بندھے بینڈ کے حوالے سے امپائرز سے بحث کی تھی۔

 واضح رہے کہ انتہائی سنسنی خیز میچ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما ہسپتال سے ڈسچارج، نمیبیا کیخلاف شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *